
ترکیہ نے اسرائیل کی جان بوجھ کر تشدد کی کارروائیوں اور غزہ کی پٹی سے ترک بین الاقوامی نیوز سروس انادولو کے لیے بطور فری لانس کام کرنے والے ایک ویڈیو صحافی کو قتل کرنے کی مذمت کی۔
اسرائیل کے دو ماہ تک جاری رہنے والے قتل عام میں ہزاروں بے گناہ لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھےہیں۔
ترک کمیونیکشن ڈائیرکٹر نے ایک پر کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ ان بے گناہ لوگوں میں 72 صحافی اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے جنہوں نے اپنی جانیں گنوائیں، یہ اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ اسرائیل جان بوجھ کر لوگوں کی معلومات کی آزادی پر حملہ کر رہا ہے۔
ان کا یہ تبصرہ انادولو فری لانس کیمرہ مین کے اسرائیلی فضائی حملوں میں مارے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔
بین الاقوامی برادری اور میڈیا برادری کو جلد از جلد ان قتل عام کو روکنے کے لیے بلاتاخیر ٹھوس اقدام کرنا چاہیے۔
التون نے کہا کہ ہم ایک بار پھر صحافیوں کے خلاف اسرائیل کے قتل عام اور جان بوجھ کر تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے شہید کے اہل خانہ، ان کے ساتھیوں اور انادولو سے بھی تعزیت کا اظہار کیا۔