turky-urdu-logo

غزہ فلسطین کا ہے اور فلسطین کا ہی رہے گا،صدر ایردوان

صدر ایردوان کا کہنا ہے کہ غزہ اور دیگر فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی "قابض دہشت گردی” انسانیت کے خلاف  "نسل کشی” ہیں۔

صدر ایردوان نے الجزائر سے واپسی کی پرواز پرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اسرائیل کو بین الاقوامی قانون کی تعمیل کرنے پر مجبور کرنا چاہیے ۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ غیر ملکی حکام سمیت ہر کوئی اب ترک فریق سے کہہ رہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو جانا ہوگا۔

غزہ پر اسرائیل کے حملوں کے خلاف دنیا بھر میں ہونے والے مظاہروں پر  صدر ایردون کا کہنا تھا ک جو سیاست دان اس آواز پر کان نہیں دھریں گے، انہیں جلد ہی عوام کے جمہوری ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ پر اسرائیل کے قبضے نے عوامی ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔

صدر ایردوان نے گزشتہ برسوں اور دہائیوں کے مظالم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مغرب نے ایک بار پھر غزہ میں ہونے والے قتل عام پر آنکھیں بند کر لیں جیسا کہ اس نے بوسنیا، کوسوو، عراق اور شام میں کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سڑکوں سے اٹھنے والی آواز ضمیر کی پکار ہے۔

انہوں نے اسرائیل کی حمایت کرنے والے ممالک پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی قانون، انسانی حقوق اور اخلاقی اقدار کی پاسداری کریں اور اسرائیل کے جرائم میں ملوث نہ ہوں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ غزہ کا محاصرہ ختم کرنا صرف چند ممالک کے نہیں بلکہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) اور عرب لیگ کے تمام رکن ممالک کے اقدامات سے ہی ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ "غزہ فلسطینی سرزمین ہے۔

اگرچہ فلسطینیوں کے آبائی وطن 1947 سے آہستہ آہستہ اسرائیل کے قبضے میں ہیں، لیکن غزہ فلسطینی سرزمین رہے گا۔

Read Previous

ترک قونصل جنرل درمش باشتو کی لاہور میں ترک کمپنیوں اور مقامی شراکت داروں سے ملاقات،کاروباری تعلقات مضبوط بنانے کا عزم

Read Next

ترکیہ مسلمانوں کو نشانہ بنانے والے کسی بھی اقدام کا ساتھ ہرگز نہیں دے گا،صدر ایردوان

Leave a Reply