turky-urdu-logo

ترکیہ اور الجزائر کے درمیان تجارت سمیت 12 معاہدوں پر دستخط

ترکیہ اور الجزائر نے صدر ایردوان کے دورے کے دوران مختلف شعبوں میں 12 معاہدوں پر دستخط کیے۔

صدر ایردوان اور ان کے الجزائری ہم منصب عبدالمجید تببونے نے دارالحکومت الجزائر میں ترکیہ-الجزائر کی اعلیٰ سطحی تعاون کونسل کے دوسرے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔

اس کے بعد، قائدین معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں شامل ہوئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال، ہماری تجارت کا حجم 5.3 بلین ڈالر تک پہنچ گیا تھا، اور ہمیں امید ہے کہ اس سال کے آخر تک یہ 6 بلین ڈالر تک پہنچ جائے گی۔

صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ترکیہ الجزائر کے ساتھ نئی شراکت داری کے ذریعے توانائی اور قابل تجدید توانائی میں تعلقات کو متنوع اور بڑھانے کی خواہش رکھتا ہے۔

عبدالمجید نے کہا کہ علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر "خصوصی اور غیر معمولی” حالات کے باوجود صدر  ایردوان کا دورہ تعلقات کے لیے ایک اہم کامیابی ہے۔

صدر ایردوان اور عبدالمجید نے ترکیہ اور الجزائر کے درمیان اعلیٰ سطحی تعاون کونسل کے دوسرے اجلاس کے بارے میں ایک مشترکہ بیان پر بھی دستخط کیے۔

 

Read Previous

ٹکا کے کو آرڈینیٹر کا کشمیر ایجوکیشن فاونڈیشن کا دورہ،شعبہ تعلیم میں مشترکہ تعاون کے منصوبوں پرتبادلہ خیال

Read Next

ترک قونصل جنرل درمش باشتو کی لاہور میں ترک کمپنیوں اور مقامی شراکت داروں سے ملاقات،کاروباری تعلقات مضبوط بنانے کا عزم

Leave a Reply