turky-urdu-logo

اسرائیل اور حماس کے درمیان چار روز کے لئے جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ طے،ترکیہ کا خیر مقدم

اسرائیل اور حماس کے درمیان چار روز کے لئے جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔

اسرائیلی کابینہ نے اس معاہدے کی منظوری دے دی ہے اور اسرائیلی مسلح افواج ، خفیہ اداروں موساداور شین بیت نے بھی اس کی حمایت کی ہے۔

معاہدے کے مطابق چار روزہ جنگ بندی کے دوران حماس کی طرف سے یرغمال بنائے گئے اسرائیلی فوجیو ں اور شہریوں میں سے 50 کے قریب افراد رہا کئے جائیں گے اور حماس کی طرف سے مزید اسرائیلیوں کی رہائی کی صورت میں جنگ بندی میں توسیع کی جاسکے گی۔

معاہدے کے مطابق حماس کی طرف سے ہر دس اسرائیلیو ں کی رہائی کی صورت میں جنگ بندی میں ایک دن کی توسیع ہو سکے گی۔

اسرائیلی حکومت فوری طور پر حماس کے ساتھ تبادلے کے تحت رہا کئے جانے والے تقریباً ڈیڑھ سو فلسطینی قیدیوں کی فہرست جاری کرے گی جن کی رہائی کے خلاف اسرائیلی شہریوں کو اپیل کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

ان فلسطینی قیدیوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں جن میں سے کسی پر بھی اسرائیلیوں کے قتل کا الزام نہیں ہے ۔

اسرائیلی سپریم کورٹ ان اپیلوں پر 24 گھنٹے کے اندر فیصلہ کرے گی اور اس کی طرف سے ان فلسطینی قیدیوں کی رہائی نہ روکنے کی صورت میں اسرائیلی حکومت اور حماس کےدرمیان جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔

ترکیہ نے اسرائیل اور حماس کے درمیان 4 روزہ جنگ بندی کا خیر مقدم کیا ہے۔

Read Previous

آذربائیجان کے سفیر کی اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے وزیر تجارت سے ملاقات

Read Next

ٹکا کے کو آرڈینیٹر کا راولپنڈی ویمن یونیورسٹی کا دورہ،دونوں تنظیموں کے درمیان ممکنہ تعاون کے شعبوں پر بات چیت

Leave a Reply