یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ اینڈ کلچرل سینٹر نے لاہور میں منعقدہ ای ڈی ایکسپلور ترکیہ یونیورسٹیز کے تعلیمی میلے میں شرکت کی۔

یہ میلہ پاکستانی طلباء کے ساتھ ترک تعلیم اور ثقافت کو جوڑنے کے لیے ایک پل کا کام کر رہا ہے۔

تقریب میں یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ ایند کلچرل سنٹر نے مہمانوں کو اپنے کورسز سے متعارف کروایا۔

میلے میں پاکستان میں ترکیہ کے سفیر مہمت پاچاجی بھی مجود تھے۔

اس میلے نے ترکیہ اور پاکستان کے درمیان تعلیمی تعاون کو فروغ دینے اور ثقافتی روابط کو مضبوط کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا۔
