صدر رجب طیب ایردوان نے جمہوریہ ترکیہ کے بانی مصطفیٰ کمال اتاترک کی 85 ویں برسی کے موقع پر انتکبیر میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔
جمہوریہ ترکیہ کے بانی مصطفی کمال اتاترک کی 85ویں برسی کے موقع پر صدر ایردوان کا کہنا تھ کہ کوئی طاقت ملک کے عروج اور ترک صدی کی تعمیر میں رکاوٹ نہیں بن سکتی۔
صدر ایردوان نے دارالحکومت انقرہ میں اتاترک کے مقبرے انیتکبیر کی یادگاری کتاب میں لکھا کہ آپ کے انتقال کی 85 ویں برسی پر، پیارے اتاترک، ایک بار پھر، ہم آپ کی قابل احترام شخصیت، آپ کے بازوؤں میں موجود ساتھیوں، ہماری قوم کے لیے جان دینے والے بہادر شہیدوں، اور ان ہی نظریات کے لیے اپنا خون بہانے والے سابق فوجیوں کو خراھج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

جب ہم پہلی صدی (جمہوریہ) کو بڑے فخر کے ساتھ مکمل کر رہے ہیں اور ترکیہ کی صدی کے وژن کے ساتھ دوسری صدی کا آغاز کر رہے ہیں، جذبے کے ساتھ کام کر رہے ہیںجو کہ ہم گزشتہ 21 سالوں سے کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ جمہوریہ ترکیہ کو ہر شعبے میں بلندیوں تک پہنچائیں گے جو مظلوموں کی امید، یتیموں کی حمایت اور اپنے شہریوں کا فخر ہے۔

اپنا تحریری پیغام لکھنے سے قبل صدر ایردوان نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ایک معزز وفد کے ساتھ ترکیہ کے قومی ترانے میں حصہ لینے سے قبل مرحوم رہنما کے لیے خاموشی کے لمحے میں شریک ہوئے۔
خاموشی کے لمحے کے دوران ترکیہ کا جھنڈا نصف کر دیا گیا۔

