turky-urdu-logo

غزہ:اسرائیلی حملے میں ترک خبر ایجنسی کے فوٹوگرافر کے4 بچے اہل خانہ سمیت شہید ہو گئے

غزہ میں اسرائیلی حملے میں ترک خبر ایجنسی کے فوٹوگرافر کے4 بچے اور4 بھائی اہل خانہ سمیت شہید ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق فلسطین میں اسرائیلی دہشتگردی کاسلسلہ 7اکتوبرسےجاری ہےجس میں ہزاروں کی تعدادمیں فلسطینی شہیدہوگئےاورہسپتالوں سمیت دیگرکیمپوں پربھی حملےکئےجارہےہیں۔

اتوار کو اسرائیلی فوج کی وسطی غزہ میں البریج پناہ گزین کیمپ پر بمباری سے مزید20 فلسطینی شہید اور متعددافراد زخمی ہوگئے۔

24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج نےغزہ میں 3 پناہ گزین کیمپوں کو نشانہ بنایا۔

غزہ میں پچھلےکچھ گھنٹوں میں اسرائیلی بمباری سے200 فلسطینی شہید ہوگئے جس میں بچوں اور خواتین کی تعداد زیادہ ہے۔

غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ30 ویں روز بھی جاری ہے جس کے دوران مزید سیکڑوں فلسطینی شہید ہوگئے۔

فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی جارحیت سے270 فلسطینی شہید ہوئے، جس کے بعد 7 اکتوبر سے اب تک شہید ہونے والے افراد کی تعداد9770 ہوگئی ہے۔

 

Read Previous

ترکیہ نے اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلا لیا

Read Next

فلسطینی وزارت خارجہ کا اسرائیل سے اپنے سفیر کو واپس بلانے کے ترکیہ کے فیصلے کا خیر مقدم

Leave a Reply