Turkiya-Logo-top

پاکستان : جماعت اسلامی کے رہنما فلسطینیوں سے یکجہتی کے لیے مصر پہنچ گئے

پاکستان کی سیاسی پارٹی جماعت اسلامی کے رہنما و سینیٹر مشتاق خان اسرائیلی جارحیت کا سامنا کرنے والے مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ کے فلسطینیوں کی مدد کیلئے مصر پہنچ گئے۔

سینیٹر مشتاق نے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ہلال احمر مصر کے سربراہ ڈاکٹر رامی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں سینیٹر مشتاق خان نے فلسطینیوں کیلئے پاکستانی قوم اور پاکستانی فلاحی تنظیموں کی جانب سے ڈاکٹرز، ادویات، خوراک اور دیگر ضروریات کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ غزہ کی ہر ضرورت پورا کریں گے۔

انکا کہنا تھا کہ پاکستان سے ہر شعبہ کے ماہر ڈاکٹرز غزہ آنے کیلئے تیار ہیں اور  پاکستانی قوم ڈاکٹرز، ادویات اور خوراک سمیت فلسطینیوں کی ضروریات پوری کرنے کی کوشش کرے گی۔

Read Previous

امریکی وزیر خارجہ ترک وزیر خارجہ سے ملاقات کے لیے انقرہ پہنچ گئے

Read Next

ترکیہ نے اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلا لیا

Leave a Reply