
پاکستان نیوی اسپیشل سروس گروپ اور قطری نیول اسپیشل فورسز کے مابین دو طرفہ مشق محارب البحر کے چھٹے ایڈیشن کا کراچی میں انعقاد کیا گیا۔
یہ مشق ہر سال متبادل طور پر پاکستان اور قطر میں منعقدکی جاتی ہے۔
دو ہفتوں تک جاری رہنے والی مشقوں میں فراگ مین آپریشنز، کوآرڈینیٹڈ میری ٹائم انٹرڈکشن آپریشنز، شپ وزٹ۔ بورڈ- سرچ اینڈ سیزر(SVBSS) ، اسنائپر ویپن فائرنگ، انسداد دہشتگردی کی ٹریننگ، کلوز کوارٹر کامبٹ (CQC) ، فاسٹ روپ انسرشنز پرمشتمل مشقیں شامل تھیں۔
مشقوں کا مقصددونوں ممالک کے دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانا اور پاکستان نیوی اسپیشل سروس گروپ اور قطری نیول اسپیشل فورسز کے باہمی تعاون اور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو بہتر بنانا تھا۔
یہ مشق دونوں بحری افواج کی اسپیشل فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے فروغ کے لیے انتہائی فائدہ مندہونے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے دیرینہ اور تاریخی برادرانہ تعلقات کی مظہر ہے۔