turky-urdu-logo

جمہوریہ ترکیہ کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر صدر ایردوان کا پیغام

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ  جمہوریہ ترکیہ ایک ایسا ملک ہے جو اپنے خطے اور دنیا میں غازی مصطفی کمال اتاترک کی خواہش کے مطابق دنیا کے   بے یارو مددگار  انسانوں کی مدد کرہا ہے۔

 صدر ایردوان نے ان خیالات کا اظہار جمہوریہ کے اعلان کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر خطاب  کرتے ہوئے کیا۔

صدر ایردوان نے کہا کہ  جمہوریہ ترکیہ جسکے قیام کا  اعلان 29 اکتوبر 1923 کو کیا گیا تھا، اپنی پہلی صدی مکمل کر کے دوسری صدی کی راہ پر گامزن ہے  اور اسے وہ  ترک صدی کے نام سے یاد کرتے ہیں۔

ایردوان نے کہا کہ جمہوریہ ترکیہ  ان کے لیے فخر ے۔

صدر مملکت نے کہا کہ قفقاز سے لے کر ایشیا تک، ترکستان سے فلسطین تک جہاں کہیں بھی کوئی مظلوم اور ضرورت مند آنسو بہاتا ہے، ترکیہ ہی اس کی مدد کو آتا ہے اور اس کا ہاتھ تھامتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی سامراجی طاقت جمہوریہ ترکیہ کو خوش، کامیاب اور فتح مند ہونے سے نہیں روک سکتی ہے۔

Read Previous

لاہور : ترک قونصلیٹ کی جانب سے100 ویں ترک یوم جمہوریہ کی یاد میں معززین شہر کے اعزاز میں عشائیہ

Read Next

پہلے جنگ بندی کا خاتمہ,پھر دیرپا امن کا راستہ,صدر ایردوان نے بین الاقوامی فلسطین اسرائیل امن کانفرنس کی تجویز پیش کر دی

Leave a Reply