صدر ایردوان کا کہنا ہے کہ مردہ ضمیروں سے بھری دنیا میں سچ کا ساتھ دیں گے ۔
انکا کہنا تھا کہ ضرورت پڑی تو اسرائیل کے خلاف ترکیہ فوج کا استعمال بھی کرے گا۔
صدر ایردوان نے پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے غزہ پر مظالم کو ہم نے کبھی بھی قبول نہیں کیا نہ آئندہ کریں گے ۔
صدر ایردوان نے یہ بھی کہا کہ پوری دنیا اسرائیل کی مقروض ہوسکتی ہے مگر ترکیہ نہیں ۔
صدر نے کہا کہ سچ کا ساتھ دینے کے لیے تمام سیاسی ، سفارتی اور اگر ضرورت پڑی تو فوجی ذرائع بھی استعمال کریں گے۔
Tags: ترکیہ صدر ایردوان
