turky-urdu-logo

افغان بلے باز ابراہیم زدران کے سیاسی بیان پر سوشل میڈیا صارفین کا تنقیدی ردعمل

پاک افغان ورلڈ کپ میچ میں شاندار اننگز کے بعد افغانستان نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔ یہ پاکستان کے خلاف افغان کرکٹ ٹیم کی پہلی عالمی فتح ہے۔تاہم افغان بلے باز ابراہیم زدران کے کرکٹ جیسے غیر سیاسی فورم پر سیاسی بیان دینے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے سخت رد عمل دیا۔

گزشتہ روز ہونے والے پاک افغان میچ میں 87 رنز کی اننگز کھیلنے پر ابراہیم زدران کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا تھا ۔

افغان بلے باز ابراہیم زدران نے مین آف دی میچ ایوارڈ پاکستان سے واپس جانے والے غیرقانونی افغانوں کے نام کردیا۔ابراہیم زدران کا کہنا تھا کہ یہ ایوارڈ ان لوگوں کے نام کرتا ہوں جو غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم تھے اور اب انہیں واپس افغانستان بھیجا جا رہا ہے۔

ابراہیم زدران کے اس بیان کے بعد صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا۔ایک صارف نے کہا کہ افغان کھلاڑی نے یہ بیان باقاعدہ منصوبہ بندی سے تیار کیا تھا، غیر قانونی تارکین وطن کے لیے کوئی نرمی نہیں ہونی چاہیے۔

فرقان صدیقی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ ابراہم زدران کے اس بیان کو آئی سی سی اور حکومت پاکستان سنجیدگی سے لے۔

یہ برسوں تک دیکھ بھال کرنے پر بھی کبھی پاکستان کے شکر گزار نہیں ہوئے۔

صحافی وجاہت کاظمی نے کہا کہ یہ دوہرا معیار اور ایک سیاسی بیان ہے،کیا آئی سی سی سو رہی ہے یا تمام قوانین صرف پاکستان کے لیےہیں؟

ایک اور صارف نے کہا کہ غیر قانونی تارکین وطن کو ان کے اپنے ملک بھیجا جا رہا ہے، پھر یہ سب کیوں؟ انہوں نے انڈیا کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ انڈیا انہیں اپنے ملک کیوں نہیں لے جاتا؟۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے ملک بھر میں مقیم غیر قانونی تارکین بشمول افغانوں کو 31 اکتوبر تک ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

Read Previous

Understanding Relationships and Culture

Read Next

ایندھن کی قلت:غزہ میں ہسپتال اور بیکریاں بند ہو نے کا خطرہ

Leave a Reply