turky-urdu-logo

ترک وزیر خارجہ کی تہران میں ایرانی صدر سے ملاقات

ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے  تہران میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی۔

اس کے علاوہ، فیدان نے اپنے آرمینیائی ہم منصب ارارات مرزویان سے بھی ایرانی دارالحکومت میں ملاقات کی۔

ترک سفارتی ذرائع کے مطابق، فیدان جنوبی قفقاز میں دیرپا امن اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے علاقائی تعاون کے پلیٹ فارم میں شرکت کے لیے ایران میں تھے۔

وزرائے خارجہ کی سطح پر منعقد ہونے والے اس اجلاس میں میزبان ملک ایران، ترکیہ، آذربائیجان، آرمینیا اور روس نے شرکت کی۔

Read Previous

ترک ہلال احمر کے لنگرخانے نے اپنے بھائیوں میں گرم کھانے کی تقسیم کا دوبارہ آغاز کردیا

Read Next

 ترکیہ اور آذربائیجان نے تین روزہ مصطفی کمال اتاترک 2023 مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا

Leave a Reply