
صدر ایردوان نے کہا ہے کہ صحت میں مصنوعی ذہانت کے موضوع کے تحت ہونے والی پیش رفت اور مباحثے سے نئے افق ابھر کر سامنے آئیں گے۔
صدر ایردوان نےان خیالات کا اظہار استنبول میں منعقدہ نویں ترک میڈیکل ورلڈ کانگریس اور عزیزسنجار سائنس، سروس اور انسینٹیو ایوارڈز کی تقریب میں ایک ویڈیو پیغام میں کیا ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ ترک ریاستوں کی تنظیم کے اندر ہر کام کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عالمِ ترک کے طور پر، ہم صحت سے لے کر دفاع تک، تعلیم سے لے کر توانائی تک کے وسیع شعبوں میں اپنے تعاون کو مسلسل بہتر بنا رہے ہیں۔
ہم ترک ریاستوں میں اپنے بھائیوں کی یکجہتی کو کبھی نہیں بھولے ہیں اور نہ ہی بھولیں گےاور مجھے یقین ہے کہ جب تک ہم اپنے درمیان بھائی چارے کے جذبے کو برقرار رکھیں گے تب تک ہم بڑی کامیابی حاصل کریں گے۔
ایردوان نے اس بات پر زور دیا کہ نویں ترک میڈیکل ورلڈ کانگریس نے صحت کے شعبے میں تعاون کی صلاحیت کو مکمل طور پر متحرک کرنے میں بہت اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ ہر سال کانگریس کے ساتھ ساتھ صحت کے شعبے میں کامیاب سائنسدانوں کو انعام سے نوازتے ہیں ۔
صدر ایردوان نے کہا کہ وہ نوبل انعام یافتہ سائنسدان، پروفیسر ڈاکٹر سنجار کے نام سے وقف ایوارڈ کے حقداروں کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔