ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان کا کہنا ہےکہ اسرائیل فلسطین تنازعہ کو ایک نئے میکانزم کی ضرورت ہے۔
مصر میں قاہرہ امن سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فیدان نے کہا کہ اسرائیل فلسطین تنازعہ کو ایک نئے میکنزم کی ضرورت ہے اور فریقین کی جانب سے امن کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کی ضمانت دینا ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ترکیہ کبھی بھی فلسطینیوں کے مصائب کو جاری رہنے نہیں دے گا۔
انہوں نے کہا کہ اگر اسرائیلی حملے جاری رہے تو یہ حملے جغرافیائی طور پر بڑھنے کے ساتھ عالمی استحکام اور امن کے لیے خطرہ بن جائیں گے۔
بین الاقوامی، عرب اور اقوام متحدہ کی شرکت کے ساتھ منعقد ہونے والی اس سمٹ میں غزہ کی ابھرتی ہوئی صورتحال، فلسطینی کاز کے مستقبل اور امن عمل پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔
غزہ میں تنازعہ اس وقت شروع ہوا جب حماس نے آپریشن الاقصیٰ فلڈ شروع کیا۔
یہ حملہ مسجد اقصیٰ پر حملے اور اسرائیلی آباد کاروں کے بڑھتے ہوئے تشدد کا بدلہ ہے۔
