شوشا میں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے 27ویں اجلاس کے دوران، ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان اور پاکستانی وزیر خارجہ جلیل جیلانی کے درمیان ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

بعد ازاں پاکستانی وزیر خارجہ جیلانی نے آذربائیجانی ہم منصب جیہون بیراموف کو اس تقریب کی کامیابی کے ساتھ میزبانی کرنے پر سراہتے ہوئے اقتصادی تعلقات، تجارت، روابط اور عوام کے درمیان رابطوں کو بڑھانے کے لیے ان کی باہمی لگن کو اجاگر کیا۔

پاکستانی وزیر خارجہ جیلانی نے باکو کے تاریخی ملتانی کاروان سرے کا دورہ کیا اور باکو کے تعلیمی دورے پر کراچی کے طلباء سے ملاقات کی۔

