turky-urdu-logo

ترک جمہوریہ شمالی قبرص کے خودمختار خطے میں اقوام متحدہ امن فورس کی مداخلت ناقابلِ قبول ہے،صدر ایردوان

صدارتی کابینہ کے اجلاس کے بعد صدر ایردوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترک جمہوریہ شمالی قبرص کے خودمختار خطے میں اقوام متحدہ امن فورس کی مداخلت ناقابلِ قبول ہے۔

صدر ایردوان نے اقوامِ متحدہ امن فورس کی جانب سے ترک جمہوریہ شمالی قبرس کے شہریوں کے حقوق میں رکاوٹ بننے کی شدید مذمت کی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ترک قبرصی باشندوں کو انکے وطن جانے سے روکنا غیر قانونی اور غیر انسانی عمل ہے۔

صدر ایردوان نے مداخلت کی مذمت کرتے ہوئے کہا  ہے کہ اس واقعے نے اقوام متحدہ کی امن فوج کی غیر جانبداری اور اس کی ساکھ پر شکوک پیدا کر دیے ہیں۔

صدر کا کہنا تھا کہ ہم کسی کو بھی اپنی قوم اور اپنے بھائیوں کے حقوق کی خلاف ورزی نہیں کرنے دے سکتے۔

صدر ایردوان نے امن کے لیے ترکیہ کے عزم اور تنازعات کے حل میں اس کے کردار پر زور دیا۔

انہوں نے تنازعات کے خلاف قوم کے تاریخی موقف اور لوگوں کے حقوق کے احترام پر روشنی ڈالی۔

انکا کہنا تھا کہ بحثیت ترکیہ ہم علاقائی اور عالمی بحرانوں میں ثالث اورسہولت کار کا کردار ادا کرتے ہیں۔

ترکیہ اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے دن رات کام کر رہا ہے اور عالمی امن میں بھی اپنی ذمہ دارایاں بخوبی نبھا رہا ہے۔

صدر ایردوان کی جانب سے شدید مذمت اس واقعے کی سنگینی اور شمالی قبرص میں اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے ترکیہ کے غیر متزلزل عزم کو واضح کرتی ہے۔

Read Previous

وزیر خارجہ حاکان فیدان آج عراق کا سرکاری دورہ کریں گے

Read Next

خاتون اول امینہ ایردوان نے انقرہ میں ایکو ولیج اور لیوینڈر گارڈنز کی سیر کی

Leave a Reply