
سعودی عرب کے حکام کا کہنا تھا کہ 7 لاکھ سے زائد عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ گئے ہیں۔
سعودی نشریاتی ادارے نے حج اور وزٹ کمیٹی کے اعدادوشمار کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ روز آنے والے زائرین کی کل تعداد 29 ہزار 90 تھی ان میں سے 25 ہزار 9 سو 62 مدینہ منورہ کے پرنس محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچے ۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز 5 لاکھ 56 ہزار عازمین مدینہ منورہ حاضری کے بعد مکہ مکرمہ روانہ ہو گئے ہیں جب کہ ایک روز قبل تک مدینہ منورہ میں مقیم عازمین کی تعداد 1 لاکھ 61 ہزار ریکارڈ کی گئی ۔
مدینہ منورہ میں قائم مختلف طبی مراکز سے 32 ہزار 6 سو 31 عازمین نے خدمات اور سہولیات حاصل کی ہیں۔