turky-urdu-logo

وزیراعظم پاکستان سےترکیہ کی معروف کمپنی البئراک گروپ کےوفدسےملاقات

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے ترکیہ کی معروف کمپنی البئراک گروپ کے صدر احمد البئراک نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔

ملاقات میں وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ، مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما خواجہ حسان، ترک البئراک گروپ کے صدر کے علاوہ کمپنی بورڈ ممبرز اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔

ترک وفد سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ لاہور میں بین الاقوامی سرمایہ کاری سے جدید سفری سہلویات، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور روزگار کے مواقع پیداہونگے۔

انکا کہنا تھا کہ البئراک نے لاہور میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور پبلک ٹرانسپورٹ میں  خدمات سر انجام دی ہیں۔

البئراک گروپ کے صدر احمد البئراک نے کہا کہ ہم نے اپنے گزشتہ دور میں لاہور کے رہائشیوں کو بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کیں،لاہور میں بین الاقوامی سرمایہ کاری سے جدید سفری سہولیات، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور روزگار کے مواقع پیدا کئے۔

البئراک گروپ کے وفد نے پاکستان میں دیگر شعبوں میں بھی سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم کے حالیہ دورہ ترکیہ کے دوران البئراک گروپ نے وزیرِ اعظم کو پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی اور جلد پاکستان کے دورے کے بارے میں آگاہ کیا تھا.

Read Previous

صدر ایردوان کی ترک سپر لیگ چیمپین گلاتا سرائے اسپورٹ کلب کے صدر سے ملاقات

Read Next

مرسی جو ناقابلِ تسخیر رہا

Leave a Reply