turky-urdu-logo

ٹکا کے تعاون سے پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں پیڈیاٹرک وارڈ کا افتتاح

پاکستان مین ترکیہ کے سفیر مہمت پاچاجی نے پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے پیڈیاٹرک کارڈیالوجی وارڈ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے پیڈیاٹرک کارڈیالوجی وارڈ، ترک کوآپریشن اینڈ کورآڈینیشن ایجنسی (ٹکا)کے تعاون سے اپ گریڈ کیا گیا ہے۔


افتتاحی تقریب میں ڈائریکٹر میڈیسن پروفیسر ڈاکٹر سید شاکر، سیکرٹری صحت خیبر پختونخوا محمود اسلم اور ٹکا اسلام آباد کے کوآرڈینیٹر محسن بالچی نے شرکت کی۔


افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک سفیر کا کہنا تھا کہ میں جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ترقی یافتہ محکمہ دیکھ کر بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں ، پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے پیڈیاٹرک کارڈیالوجی وارڈ سے آس پاس کے لوگوں کو صحت کی بہترین سہولیات تک رسائی میں مدد ملے گی۔


انکا کہنا تھا کہ پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں پیڈیاٹرک کارڈیالوجی وارڈ کا افتتاح جسے ترک کو آپریشن اینڈ کوآرڈینیشن ایجنسی (ٹکا) نے اپ گریڈ کیا ہے، پاک ترک دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔


تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سید شاکر کا کہنا تھا کہ پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں پیڈیاٹرک کارڈیالوجی وارڈ کا افتتاح کرتے ہوئے ہمیں بہت فخر محسوس ہو رہا ہے۔ ہم ترک کو آپریشن اینڈ کوآرڈینیشن ایجنسی (ٹکا) کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہیں گے جنہوں نے خیبر پختونخوا کے صحت کے شعبے میں ایک بہترین اضافہ کیا ہے۔

Read Previous

سویڈن کی نیٹو میں شمولیت دہشتگردوں کی سرپرستی ترک کرنے سے مشروط ہے، صدر ایردوان

Read Next

پاکستان اور آذر بائیجان کے درمیان ایل این جی کی فراہمی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

Leave a Reply