turky-urdu-logo

پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تجارت کے فروغ کے لیے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط

پاکستانی وفاقی وزیر برائے تجارت سید نوید قمر اور آذربائیجان کے وزیر اقتصادیات میکائیل جباروف نے تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے  مفاہمتی یاداشت پر دستخط کر دیے۔

مفاہمتی یاداشت پر دستخط کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو بڑھانا ہے۔

مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کے سرکاری دورے کے دوران ہوئی جب وہ آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف کی دعوت پر باکو گئے تھے۔

معاہدہ:

معاہدے میں آذربائیجان اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے  اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ پر اقدامات کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ معاہدے کے تحت دونوں ممالک تجارتی معلومات کے تبادلے، تقریبات کے انعقاد، قابل برآمد مصنوعات کی شناخت کے لئے مطالعات کا انعقاد اور اقتصادی تعاون کو فروغ دے کر باہمی تجارت کے لئے سازگار حالات پیدا کرنے کے لئے تعاون کریں گے۔

دونوں ممالک نے اگست 2023 تک معاہدوں کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا ہے۔

Read Previous

ترکیہ میں پاکستانی سفیر کا انادولو ایجنسی کے انقرہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ

Read Next

سویڈن کی نیٹو میں شمولیت دہشتگردوں کی سرپرستی ترک کرنے سے مشروط ہے، صدر ایردوان

Leave a Reply