Turkiya-Logo-top

ترکیہ اور سویڈن کے درمیان مذاکرات متوقع

ترک وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق ترک وزیر خارجہ حاقان فدان نے سویڈش ہم منصب ٹوبیاس بلسٹروم سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور بتایا کہ  سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کے لیے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔

سویڈن کے وزیر خارجہ ٹوبیاس   بلسٹروم نے حقان فدان کو  وزیر خارجہ منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔گرچہ ترکیہ نے فن لینڈ کو نیٹو اتحاد میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے لیکن  ترکیہ اپنے سیکورٹی خدشات کو دور کرنے کے لیے گزشتہ سال میڈرڈ میں کیے گئے دستخط سہ فریقی میمورنڈم کی پاسداری کے لیے سویڈن کا انتظار کر رہا ہے۔

سویڈن نے گزشتہ نومبر میں انسداد دہشت گردی کا ایک قانون منظور کیا تھا، جس میں ان تمام افراد کے خلاف قانونی کاروائی کرے گا جو دہشت گرد گروپوں اور تنظیموں کی حمایت کرتے ہیں۔ اور ترکیہ اس بنا پر نیٹو اتحاد میں سویڈن کی شمولیت کی حمایت کرے گا

ترک حکام  کا کہنا ہے کہ وہ امید کرتے ہیں کہ سویڈن بھی دہشت گرد گروپوں کی حمایت پر پابندی لگائے گا جیسے  ترکیہ نے باقی دہشت گرد تنظیموں پر  پابندی لگائی ہے

کئی ممالک کے  وزرائے خارجہ اس امید کو ظاہر کیا ہے کہ  ترکیہ آئندہ ماہ لتھوانیا میں ہونے والے نیٹو اجلاس تک سویڈن کی رکنیت کو منظور کر لے گا

خیال رہے کہ ترکیہ پچھلے 35 سالوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے

Read Previous

ترک سفیر کا وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود کے دفتر کا دورہ

Read Next

ترک سفیر کی وزیر اعظم پاکستان سے ملاقات

Leave a Reply