برطانوی انٹیلی جنس ایجنسی MI6 کے سربراہ رچرڈ مور نے ترکیہ کے نئے سربراہ ابراہیم قالن کو ان کی تقرری پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ابراہیم قالن کو MIT کے سربراہ کے طور پر تقرری بہت مبارک ہو۔ برطانیہ ان کے ساتھ مل کے کام کرنے کے منتظر ہیں
رچرڈ مور نے اس سے قبل ترکیہ کے نئے وزیر خارجہ حاقان فدان کو بھی نئے عہدے پر مبارک باد دی تھی۔ انہوں نے سابقہ واقعہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مبارک باد کی ٹویٹ میں غلطی سے ایک جعلی ٹویٹر ہینڈل کو ٹیگ کیا تھا، ا نہوں نے اپنی پوسٹ میں ایک نوٹ شامل کیا، جس میں کہا گیا: "یقین کرنا یہ کوئی پیروڈی ٹویٹر اکاؤنٹ نہیں ہے۔
ٹویٹر صارفین کی جانب سے انہیں متنبہ کرنے کے متعدد ردعمل موصول ہونے کے بعد انہوں نے مسکراتے ہوئے ایموجی کے ساتھ ایک اور پیغام شیئر کیا: جس میں انہوں نے کہا کہ اوہ ڈیئر، کتنا شرمناک! لیکن اگر اکاؤنٹ ایک پیروڈی ہے، تب بھی میری نیک خواہشات حقیقی ہیں!”
خیال رہے کہ رچرڈ مور نے 2014 سے 2017 تک ترکیہ میں برطانوی سفیر کے طور پر خدمات انجام دیں
