turky-urdu-logo

ایردوان نے مسلسل تیسری بار ترکیہ کی صدارت کا حلف اٹھا لیا

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے ترکیہ کی پارلیمان میں اپنا صدارتی حلف اٹھایا۔

حلف کے الفاظ یہ تھے کہ”میں ، بطور صدر جمہوریہ ترکیہ ، عظیم ترک قوم اور تاریخ کے روبرو یہ وعدہ کرتا ہوں کہ میں ریاست کے وجود اور آزادی کی حفاظت کروں گا۔ آئین کی پاسداری کروں گا ، قانون کی حکمرانی ، جمہوریت ، اتاترک کے اصولوں اور اصلاحات کے علاوہ سیکیولر جمہوریہ کے اصولوں کی پاسداری کروں گا ۔ ”


ترک پارلیمان کے نگران اسپیکر دیولت باہچیلی نے صدر ایردوان کا حلف لیا۔

تقریب میں 78 ممالک کے اعلیٰ سطحی نمائندگان بھی شریک تھے جن میں 21 سربراہان مملکت اور 13 وزرائے اعظم شامل تھے۔

حلف برداری کے بعد صدر ایردوان جمہوریہ ترکیہ کے بانی مصطفیٰ کمال اتاترک کے مزار پر حاضری دیں گے۔
صدر ایردوان کے حلف کو ترک ٹیلیویژن پر براہ راست نشر کیا گیا تھا۔

Read Previous

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی لیمک ہولڈنگ بورڈ کی سربراہ ابرو اوزدمیر سے ترکیہ میں ملاقات

Read Next

گالات سرائے نے 23واں بار ترک فٹبال لیگ اپنے نام کر لی

Leave a Reply