turky-urdu-logo

قوم نے گزشتہ 21 سالوں میں اپنے ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی اقدام دیکھا ہے،صدر ایردوان

صدر اور جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ  پارٹی کے چیئرمین رجب طیب ایردوان نے استنبول کے ایسنلر ضلع میں پارٹی کے جلسے سے خطاب کیا۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ سیاسی عدم استحکام کے باعث ترکیہ کو ماضی میں بھاری قیمت چکانی پڑی ہے، صدر ایردوان نے کہا کہ یہ بھی انہی وجوہات میں سے ایک تھی جسکے باعث  برسوں تک دہشت گردی اور سرپرستی کو ختم نہیں کیا جا سکا۔ سیاسی شعبوں نے ہمیشہ خدمات اور منصوبوں کے بجائے بحران پیدا کیے ہیں۔ جن لوگوں کو اس کا سب سے زیادہ فائدہ ہوا وہ جمہوریت دشمن طاقتیں تھیں، جو قومی مرضی کی دشمن ہیں۔

 جب ایگزیکٹو، قانون سازی اور عدالتی اختیارات آپس میں مل کر کام کرنے لگے تب ہمارے ملک کو سیاسی طاقت حاصل ہوئی۔اور جب سے ہم نے 2002 میں اپنے ملک پر حکومت کرنے کی ذمہ داری سنبھالی  ہم نے اسے اندھیروں سے نکال کر روشنی کی طرف گامزن کیا۔

Read Previous

پاکستان:یوم آذربائیجان کے موقع پر اسلام آباد میں تقریب کا انعقاد

Read Next

27 مئی 1960 فوجی بغاوت

Leave a Reply