turky-urdu-logo

صدارتی انتخابات کا دوسرا راؤنڈ کل ہو گا۔

ترک صدارتی انتخابات کا دوسرا راؤنڈ کل ہو گا۔ ووٹنگ کےعمل کا آغاز  کل صبح  8بجے ہو گا جو شام  5 بجے  تک جاری رہے گا۔  60 ملین سے زائد  ترک ووٹر کل صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں اپنا  رائے حقِ دہی استعمال کریں گے  جبکہ تقریباً 4.5 ملین افراد   پہلی بار  اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے ۔ ملک میں ووٹرز کے لیے کل  دو لاکھ کے قریب بیلٹ باکس لگائے گئے ہیں ۔ ترک سپریم الیکشن کونسل کے مطابق بیرون ملک مقیم     1.89ملین افراد اپنا ووٹ کاسٹ کر چکے ہیں۔   بیرون ممالک  سفارتی مشن میں ووٹنگ بدھ کے روز ختم ہوئی جبکہ کسٹم گیٹس پر یہ عمل اتوار شام 5 بجے تک جاری رہے گا

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے ترک عوام  سے کل ووٹ ڈالنے کی درخواست کی انہوں نے  اپنے خطاب میں کہا کہ ترکیہ کی عظیم فتح کے لیے ترک عوام کل اپنے گھروں سےباہر  نکل کر  اپنا ووٹ کاسٹ  کریں۔

خیال رہے کہ 14 مئی کو ملک کے صدارتی و پارلیمانی انتخابات  میں  لاکھوں افراد نے حصہ لیا ۔ پارلیمانی انتخابات میں آق پارٹی نے اکثریت حاصل کی جبکہ  صدارتی  انتخابات  دوسرے مرحلے میں داخل ہو گیا

Read Previous

خواتین ہماری قوم کی اصل ہیرو ہیں،صدر ایردوان

Read Next

پاکستان:یوم آذربائیجان کے موقع پر اسلام آباد میں تقریب کا انعقاد

Leave a Reply