28 مئی 2023 کو آذربائیجان کے یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں جمہوریہ آذربائیجان کے سفارت خانے کے زیر اہتمام شاندار استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا۔
شیش محل، سرینا ہوٹل میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں پاکستان میں غیر ملکی سفیروں، پاکستانی حکومت کے نمائندوں، عوامی، ثقافتی اور کاروباری حلقوں، اعلیٰ افسران، میڈیا کے نمائندوں کے علاوہ پاکستان میں مقیم آذربائیجانی شہریوں نے شرکت کی۔
وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر فرہادوف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان کی یوم آزادی کے موقع پر میں اپنے تمام بہن بھائیوں کو مبارکباد دینا چاہتاہوں۔

سفیر نے آذربائیجان، پاکستان اور دیگر دوست ممالک میں حیدر علی یوف کی 100ویں سالگرہ سے متعلق تقریبات پر بھی روشنی ڈالی۔
انکا کہنا تھا کہ صدر الہام علی یوف کی قیادت میں آذربائیجان مسلسل ترقی کر رہا ہے اور قومی زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
سفیر نے حب الوطنی کی جنگ 2020 میں حالیہ فتح پر زور دیا، جس کے دوران آذربائیجانی فوج نے 44 دنوں کے اندر اندر آرمینیائی قبضے سے علاقوں کو آزاد کرایا۔
انہوں نے کہا کہ اسکے بعد، حکومت نے بحالی اور تعمیر نو کی وسیع کوششیں شروع کیں، جس سے آذربائیجانی پناہ گزینوں کو ان کی آبائی زمینوں پر واپسی میں سہولت فراہم کی گئی۔
انہوں نے تقریب میں شامل ہونے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
دیگر معزز مہمانوں کے ساتھ، انہوں نے تقریب کے آخر میں کیک بھی کا ٹا۔
