turky-urdu-logo

ترک جاز میوزک لیجنڈ الہام جینسر 100 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

ترکیہ کے پہلے مقامی جاز بینڈ کے پیانویسٹ میں سے ایک الہام جینسر 100 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

انکے بیٹے نے انسٹاگرام پر پوسٹ شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ میرے والد، ترکیہ کے والد، میرے پیارے، میرے وجود کی وجہ۔ ہم نے بوزکرٹ الہام جینسر کو کھو دیا، جو دنیا میں  ایک اچھے انسان تھے۔

ترک جاز موسیقی کے علمبردار، جنسر نے گزشتہ سال 30 اگست کو اپنی 100ویں سالگرہ ترکیہ کے ایجین صوبے موگلا کے ضلع بودرم میں ایک خصوصی تقریب میں منائی۔

بدھ کو دیر گئے، ان کے بیٹے نے صحافیوں کو بتایا کہ جنسر بیمار ہو گیے تھے اور انہیں ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال لے جایا گیا تھا۔ ان کے بیٹے نے بتایا کہ جنسر  کو جمعرات کو ہوائی جہاز کے ذریعے استنبول بھیجا جائے گا، اور لیجنڈ فنکار کی آخری رسومات جمعے کو استنبول کے زنسرلیکیو قبرستان میں ادا کی جائیں گی۔

جینسر نے 5 سال کی عمر میں اپنے میوزک کیریئر کا آغاز اپنی والدہ سے حاصل کردہ اسباق اور ان کے گھر میں کنسول پیانو بجانے سے کیا۔

انہیں ہیپی برتھ ڈے گانے کے ترکیہ ورژن کے موسیقار کے طور پر بھی جانا جاتا ہے، جنسر نے کئی ممتاز موسیقاروں کے ساتھ تعاون کیا اور پرفارم کیا، جن میں ترک دیوا اجدا پیکن بھی شامل ہے۔

Read Previous

ترکیہ کو خطے کے تنازعوں میں الجھانے کے خواہشمند ہمیشہ مایوس رہیں گے، صدر ایردوان

Read Next

ڈاون سینڈروم سے متاثر بچوں کے لیے 1 + سٹریٹ

Leave a Reply