turky-urdu-logo

ترکیہ کو خطے کے تنازعوں میں الجھانے کے خواہشمند ہمیشہ مایوس رہیں گے، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے استنبول کانگریس سنٹر میں "مضبوط صنعت، مضبوط ترکیہ، استنبول اجتماع” کے موضوع کے ساتھ منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کیا۔

اپنی تقریر کا آغاز صدر ایردوان نے  تمام صنعت کاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کیا جنہوں نے ترکیہ کی ترقی، طاقت اور معیشت میں اس کے اہداف کے حصول کے لیے کوششوں میں تعاون کیا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ آپ سب کو معلوم ہوگا کہ کسی بھی ملک کی بنیادی ضرورت سلامتی اور استحکام کی آب و ہوا میں سانس لینا ہوتا ہے  اور ہم اپنی ترکیہ کی صدی کو اسی طرح سے ڈیزائن کر رہے ہیں۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ انہوں نے گزشتہ 21 سالوں سے ترکیہ میں سلامتی اور استحکام کو یقینی بنایا ہے، صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ہمارے لوگوں نے اپنی صلاحیتوں اور جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے کام کیا، کوششیں کی تاکہ  ہمارا ملک ترقی حاصل کر سکے۔

انکا کہنا تھا کہ  اس سارے عمل میں ہم نے مل کر اپنے سامنے آنے والی ناکامیوں پر قابو پالیا، دشمن کی چالوں کو ناکام بنایا ۔ ہم نے مل کر 2023 کو ترکیہ کی صدری بنانے کے لیے کام کیا ہے۔

شام کے شمال میں اینٹوں کے مکانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، صدر ایردوان نے کہا کہ وہ مکانات نہ صرف ریاست بلکہ غیر سرکاری تنظیموں نے بھی بنائے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ، قطر کے تعاون سے ایسے مکانات تعمیر کیے جا رہے ہیں جس میں ایک شخص بخوبی بہتر طریقے سے اپنی زندگی گزار سکتا ہے۔

مزید اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ انہوں نے اقوام متحدہ سے لے کر نیٹو اور جی 20 تک تمام بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر بہادری کے ساتھ ترکیہ کے مفادات کا دفاع کیا ہے، صدر ایردوان نے کہا کہ انہوں نے ترکیہ کو کامیابی کے ساتھ دنیا کے مشکل ترین چیلنجوں سے نکال لیا ہے، بشمول روس-یوکرین بحران۔

انکا کہنا تھا کہ ہم ان لوگوں کے کھیل میں نہیں پھنسے جو ترکیہ کو اس کے علاقے میں تنازعات کا فریق بنانا چاہتے ہیں۔ ہم کوئی ایسا ملک نہیں رہے جو جنگ کی آگ میں ایندھن ڈالے بلکہ  ہم تو خونریزی اور آنسوؤں کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے پہیں۔

ہم  مشرقی بحیرہ روم سے بلیو ہوم لینڈ تک کہیں بھی پیچھے نہیں ہٹے ہیں۔

ہماری نہ تو کسی ایسی چیز پر نظر ہے جو ہماری نہیں ہے اور نہ ہی کسی کو اجازت دی کہ وہ ہماری قوم کی روٹی کے ایک ٹکڑے پر بھی نظر رکھے۔

Read Previous

ٹائیفون بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

Read Next

ترک جاز میوزک لیجنڈ الہام جینسر 100 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

Leave a Reply