turky-urdu-logo

ترک انتخابات : پاکستان، چین،کرغزستان، ایران میں ترک صدارتی انتخابات کی ووٹنگ مکمل

پاکستان، چین، کرغزستان، ایران  میں صدارتی  انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کا عمل مکمل ہو گیا۔

پاکستان میں ترک شہریوں نے ہفتے کے روز اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں سفارت خانے اور قونصلیٹ جنرلز میں قائم پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹ ڈالنا شروع کیا۔ ووٹنگ کا عمل  شام 7 بجے تک جاری رہا۔  بیلٹ پیپرز  23 مئی کو پاکستان سے ترکیہ پہنچ جائیں گے۔  پاکستان میں کل 1,232 ترک ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔

دریں اثنا، کرغزستان میں ترک شہریوں  نےبشکیک میں قائم ترک سفارت خانے میں لگائے گئے بیلٹ بکس میں اپنا ووٹ ڈالا۔ ووٹنگ کا عمل  رات 10 بجے  تک جاری رہا

چین میں مقیم ترک شہریوں  نے بھی  20 اور 21 مئی کے درمیان بیجنگ ایمبیسی  جبکہ  شنگھائی اور گوانگ زو کے  قونصلیٹ جنرلز  میں ووٹ کاسٹ کیا  ۔ چین میں ووٹنگ کا عمل 10 بجے تک جاری رہا۔   چین میں ترک ووٹرز کی تعداد 4337  ہے۔

ایران میں بھی  ترک شہریوں نے 20-21 مئی  کے درمیاندارالحکومت تہران میں ترک سفارت خانے تبریز اور مشہد میں قائم  ترک  قونصلیٹ جنرلز میں لگائے گئے بیلٹ بکسوں میں اپنا ووٹ ڈالا۔ ایران میں بھی ووٹنگ کاعمل رات 10بجے تک جاری رہا ۔ چین میں  ترک ووٹرز کی 1592 ہے۔ جبکہ انتخابات کے پہلے مرحلے میں صرف 444 نے اپنا ووٹ ڈالا۔

اسی طرح کویت، پولینڈ، شمالی مقدونیہ، کوسوو، لتھوانیا، ایسٹونیا اور ازبکستان میں بھی ووٹنگ ختم ہوئی۔

بیرون ملک ووٹنگ 24 مئی تک جاری رہے گی۔ جو لوگ کسٹم گیٹس پر ووٹ ڈالنا چاہتے ہیں وہ 28 مئی تک ووٹ ڈال سکیں گے۔

Read Previous

ہماری اولین ترجیح زلزلے کے آثار کو مٹانا اور ہمارے شہروں کو بحال کرنا ہے، صدر ایردوان

Read Next

زلزلہ متاثرین کی بحالی کے لیے اپنے تمام وسائل استعمال کر رہے ہیں ، صدر ایردوان

Leave a Reply