turky-urdu-logo

ترک ہائی الیکشن کمیشن نے انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا

ہائی الیکشن کمیشن نے 14 مئی کو منعقد ہونے والے صدارتی انتخابات کے  حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

جن کے مطابق  رجب طیب ایردوان  نے  49.52 فیصد ، کمال کلچدار اولو نے 44.88 فیصد اور سنان  اوعان نے 5.17 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں۔

انتخابات میں شرح شراکت  87.04 فیصد  ریکارڈ کی گئی ہے۔

ان ووٹوں کے تناسب سے کوئی بھی امیدوار  سادہ اکثریت کو حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔

سب سے زیادہ ووٹ لینے والے امیدواروں میں سے ایردوان اور کلچدار اولو  دوسرے راونڈ میں نبرد آزما ہوں گے۔

28 مئی بروز اتوار منعقد ہونے والے انتخابات میں  قابل قبول ووٹوں کی اکثریت کو لینے والا امیدوار صدر بنے گا۔

Read Previous

بیرون ملک ترک شہریوں نے صدارتی انتخاب کے لیے ووٹ ڈالنا شروع کر دیا

Read Next

یورپ:ترک شہریوں نے صدارتی انتخابات کے لیے ووٹ ڈالنا شروع کر دیا

Leave a Reply