ترکیہ میں 19 مئی کو اتاترک کی یاد اور یوتھ اور کھیلوں کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔
صدر ایردوان نے 19 مئی کی مناسبت سے اپنی قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو 19 مئی کے دن اتاترک کی یاداور نوجوانوں اور کھیلوں کے دن کے موقع پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ 19 مئی 1919 کی تاریخ جو کہ غازی مصطفیٰ کمال نے ترک نوجوانوں کو تحفے میں دی تھی، ہمارے آباؤ اجداد کے جذبہ مزاحمت کے احیاء کی علامت ہے۔
19 مئی وہ دن ہے جب ترک قوم نے تاریخ کی کبھی نہ دیکھی ہوئی عظیم ترین بہادری کی داستانیں لکھنا شروع کیں اور یہ نعرہ لگایا کہ وہ سامراجی قوتوں کے خلاف اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ لڑیں گے اور ظلم کے سامنے نہیں جھکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ملک کی جمہوریت اور ترقی کی کامیابیوں کو ڈیزائن اور لاگو کرتے وقت اپنے نوجوانوں پر سب سے زیادہ اعتماد کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان خیالات کے ساتھ، میں ایک بار پھر 19 مئی کو اتاترک کی یاداور نوجوانوں اور کھیلوں کے دن پر سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، اور خاص طور پر ہماری جنگ آزادی کے تمام ہیروز، غازی مصطفیٰ کمال کو احترام کے ساتھ یاد کرتا ہوں۔
19 مئی 1919، وہ دن تھا جب مصطفیٰ کمال اتاترک جنگ کو منظم کرنے کے لیے استنبول سے بحیرہ اسود کے شہر سامسون پہنچے جہاں سلطنت عثمانیہ کی باقیات چار سال بعد جدید ترکیہ میں تبدیل ہو گئیں۔
