ترکیہ نے انتخابات میں شرکت کی شرح کے اعتبار سے یورپ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
14 مئی کو ترکیہ میں منعقدہ صدارتی و پارلیمانی انتخابات میں شرکت کی شرح 90 فیصد کے لگ بھگ رہی لیکن یورپی ممالک میں انتخابات میں شرکت کی شرح 65 فیصد تک ہے۔
ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے 2020 کے صدارتی انتخابات میں امریکی تاریخ کا سب سے بڑا ٹرن آؤٹ سامنے آیا تھا ، یعنی ، 66 اعشاریہ 8 فیصد۔
روس کے 2018 صدارتی انتخابات میں ٹرن آؤٹ تھا 67 اعشاریہ 50 فیصد تھا۔
برطانیہ کے 2019 جنرل الیکشنز کا ٹرن آؤٹ 67 اعشاریہ 3 فیصد تھا۔
بھارت کے 2019 انتخابات کا ٹرن آؤٹ 67 اعشاریہ 4 فیصد تھا۔
جبکہ پاکستان کے 2018 الیکشن کا ٹرن آؤٹ 51 اعشاریہ 7 فیصد تھا ۔
اٹلی میں ستمبر 2022 میں منعقدہ عام انتخابات میں شرکت کی شرح 63 فیصد کے ساتھ ملکی تاریخ کے کم ترین درجے پر رہی۔
فرانس میں جون 2022 کے عام انتخابات میں شرکت کی شرح پہلے انتخابی راونڈ میں 48 فیصد کے ساتھ کم ترین سطح پر ریکارڈ کی گئی۔
جرمنی میں 26 ستمبر 2021 کے انتخابات میں 76 فیصد رائے دہندگان نے ووٹ کا استعمال کیا۔
بلغاریہ میں انتخابات میں شرکت کی شرح 40 فیصد ، پرتگال میں جنوری 2022 کے عام انتخابات میں ووٹروں کی شرح 57 فیصد اور ہالینڈ میں مارچ 2022 کے انتخابات میں شرکت کی شرح 50،5 فیصد تک پہنچ سکی۔
