turky-urdu-logo

ترک الیکشن: صدر ایردوان عرب ممالک میں مقبول، ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ رہے

ترکیہ کے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات پوری دنیا  کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ صدر ایردوان  نہ صرف ترکیہ میں بلکہ پوری دنیا میں مقبول ہیں۔ عرب ممالک میں ترک انتخابات اور ترک صدر رجب طیب ایردوان ٹاپ ٹرینڈ پر رہے۔

ہیش ٹیگ #President Erdogan متحدہ عرب امارات میں 215,000 سے زیادہ ٹویٹس کے ساتھ ٹاپ ٹرینڈنگ تھا۔

مصر میں، ہیش ٹیگ213,000 #President Erdogan  سے زیادہ ٹویٹس میں استعمال کیا گیا تھا، اس کے بعد #Turkish Elections کے ہیش ٹیگ نے 80,000 ٹویٹس کیے تھے۔ یہی دو ہیش ٹیگز قطر میں بھی ٹاپ ٹرینڈنگ تھے۔

ایردوان ہیش ٹیگ مراکش، بحرین اور عراق میں بالترتیب 216,000، 214,000 اور 215,000 ٹویٹس کے ساتھ سب سے زیادہ مقبول تھا۔ اسی طرح  اردن اور یمن میں بھی سب سے زیادہ  ٹویٹس ترک صدر کے نام سے کیے گئے ۔

خیال رہے کہ  14 مئی کو ترک  عوام نے صدارتی وپارلیمانی  انتخابات  کے لیے ووٹ کاسٹ کیے جس میں ترک صدر رجب طیب ایردوان 49.51 فیصد ووٹ حاصل کر سکے جبکہ اپوزیشن رہنما 44.88 فیصد ووٹ حاصل  کر کے دوسرے نمبر پر رہے

چونکہ اتوار کو ہونے والے ووٹوں میں کوئی بھی امیدوار50 فیصد ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے تھے ، اس لیے دوسرا مرحلہ 28 مئی کو ہوگا۔ جس میں طیب ایردوان اور کمال کلچدار کے درمیان مقابلہ ہو گا۔

Read Previous

ترکیہ صدارتی انتخابات دوسرے مرحلے میں داخل، دوبارہ مقابلہ 28 مئی کو ہوگا

Read Next

انتخاب کا دوسرا مرحلہ، ترک سفارتخانے نے پاکستان میں مقیم ترک شہریوں کے لیے ووٹنگ کی تاریخ واضح کر دی

Leave a Reply