turky-urdu-logo

ترکیہ انتخابات، زلزلہ متاثرین ووٹ ڈالنے پولنگ اسٹیشنز پہنچ گئے

زلزلہ متاثرین عارضی پولنگ اسٹیشنز پر ووٹ ڈالنے کے لیے پہنچ گئے۔ ملک بھر میں زلزلہ سے متاثرہ جنوبی صوبوں میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے لیے عارضی پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔

6 فروری کو آنے والے قیامت خیز زلزلے کے بعد زلزلہ متاثرین نے اپنے آبائی شہروں کو چھوڑ دیا تھا۔ تاہم ترک حکام کی جانب سے انتحابات میں سہولت کے لیے جنوبی صوبوں میں عارضی پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔

زلزلہ متاثرین جنوبی صوبوں میں واپس آکر انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں

تفصیلات کے مطابق زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پولنگ تین مختلف طریقوں سے ہو رہی ہیں۔ زلزلے سے تباہ حال اسکولوں، گھروں اور بے گھر افراد کے کیمپوں میں لوگ ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں۔

ترکیہ میں آج صدارتی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ ترک شہری اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے نئے صدر کا انتخاب کریں گے۔ موجودہ صدر طیب ایردوان اور اپوزیشن امیدوار کمال کلیچدار اولو کے درمیان مقابلہ کانٹے دار ہے۔

Read Previous

صدر ایردوان نے اپنی انتخابی مہم کا اختتام آیا صوفیہ سے کیا

Read Next

صدارتی امیدوار کمال کلچدار اولو نے ووٹ کاسٹ کر دیا

Leave a Reply