turky-urdu-logo

ترکیہ میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے لئے ووٹنگ کا آغاز ہو گیا

ترکیہ میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے لئے ووٹنگ شروع ہو گئی۔

چھ کروڑ سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔

صدر ایردوان سمیت تین امیدوار میدان میں ہیں۔

ترکیہ میں چھ کروڑ اکتالیس لاکھ رجسٹرڈ ووٹرز صدارتی اور پارلیمانی انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔

ملک بھر میں ووٹنگ کے لئے لاکھوں الیکشن سینٹرز قائم کر دیئے گئے ہیں۔

ایک لاکھ اکیانوے ہزار 885 بیلٹ باکسز انتخابی عملے کو دیئے گئے ہیں۔

انچاس لاکھ نئے ووٹرز آج پہلی بار اپنے ووٹ کا حق استعمال کر رہے ہیں۔

صدر ایردوان سمیت تین صدارتی امیدوار میدان میں ہیں۔

اپوزیشن کے امیدوار کمال کلچدار اولو اور صدر ایردوان میں کانٹے کا مقابلہ ہے۔

انتخابی سروے کے مطابق صدر اردوان کو 51 جبکہ کلچدار اولو کو 48 فیصد عوام کی حمایت حاصل ہے۔

صدر کے لئے 51 فیصد ووٹ حاصل کرنا لازمی ہے۔

انتخابات میں 30 سیاسی جماعتیں حصہ لے رہی ہیں۔

مختلف سیاسی جماعتوں نے پانچ بڑے اتحاد قائم کئے ہوئے ہیں۔

ان اپوزیشن اتحادوں میں پیپلز الائنس، نیشن الائنس، اینسیسٹرل الائنس، لیبر اینڈ فریڈم الائنس اور یونین اور سوشلسٹ فورسز الائنس شامل ہیں۔

Read Previous

محرم اینجے حملے کا شکار ہوا ہے، امریکہ کی مداخلت بھی بڑھ گئی ہے, وزیرداخلہ سلیمان سویلو

Read Next

ترکیہ صدارتی انتخابات، امریکی سوشل میڈیا کمپنی ٹویٹر نے ترکیہ میں خاص پوسٹوں پر پابندی عائد کردی

Leave a Reply