turky-urdu-logo

محرم اینجے حملے کا شکار ہوا ہے، امریکہ کی مداخلت بھی بڑھ گئی ہے, وزیرداخلہ سلیمان سویلو

(رپورٹ: عبید الرحمن ہمدانی)

وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے ملت پارٹی کے چیئرمین محرم اینجے کے اپنی امیدواری سے دستبرداری کے حوالے سے کہا کہ "محرم اینجے پر حملہ ہوا ہے،اورامریکہ انتخابات میں  مسلسل مداخلت کر رہا ہے۔

وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے  اپنے میڈیا کو دیے گئےایک بیان میں   کہا کہ،  ’’اس طرح کے ایک اہم انتخابات میں ہمیں جس صورتحال کا سامنا ہے اس کا اچھی طرح سے جائزہ لینا چاہیے۔ ماضی میں ترکیہ میں جو دھمکیاں ہم نے دیکھی ہیں، وڈیو ریکارڈنگز، بلیک میلنگ، بین الاقوامی ایجنسیوں کی طرف سے پیش کردہ تصاویر، پرانے ترکیہ میں وڈیو لیکس والی سیاسی جماعت کے صدر، صدر بنے، مرحوم دینیز بایکل بھی وڈیو لیکس کے باوجود امیدوار بنے‘‘۔

وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے اس بات پر زور دیا کہ ‘محرم اینجے پر حملہ ہوا’: امریکہ اس الیکشن میں مسلسل مداخلت کر رہا ہے۔

سلیمان سویلو  نے مزید کہا ، ’’امریکہ شروع سے ہی ہمارے الیکشن میں مداخلت کرتا رہا ہے۔ بائیڈن نے کہا کہ ہم یہ 2016 میں بغاوت سے نہیں کر سکے، اس بار ہم یہ کام بغاوت سے نہیں  الیکشن سے کریں گے۔   محرم اینجہ، جو پہلے ریپبلکن پیپلز پارٹی کا امیدوار تھا ۔ ریپبلکن پیپلز پارٹی کو موصول ہونے والے ووٹوں کا ایک اہم حصہ پہلے ہی وہاں بھیج دیا گیا ہے۔ ماضی میں ان جماعتوں کو ووٹ دینے والوں میں شدید عدم استحکام ہے۔ دوسرے ووٹ احتجاجی ووٹ ہیں، بیلٹ باکس میں نہیں جائیں گے اور غیر فیصلہ شدہ ووٹ، غیر فیصلہ کن ووٹوں میں، وہ لوگ جو امیدواروں کے فریم ورک کے اندر کلچداراوغلو کو پسند نہیں کرتے   ہیں وہ دوسرے ووٹوں کا رخ کرتے ہیں۔ جو ہماری کچھ پالیسیاں پسند نہیں کرتے وہ دوسری طرف ہو جاتے ہیں۔ فیتوتنظیم اب بھی فعال ہے۔ اس طرح کے ریکارڈ کے ذخیرہ  کےساتھ فعال ہے۔ صدارتی انتخاب کے راستے میں  ہی ایک امیدوار پر  آپریشن کیا جا تا ہے جس کی وجہ سے وہ دستبرردار ہو جاتا ہے۔ لوگ اس آپریشن کو دیکھ اور سمجھ رہے ہیں۔ انہیں نطر آ رہا ہے  کہ یہاں کوئی آپریشن ہو رہا ہے‘‘۔

سلیمان سویلو نے   حالات کی نزاکت  بیان  کرتے ہوئےکہا کہ،’’کلچدار اولو نے سکینڈل کی کیسٹیں اپنے ہاتھ میں لیں اور کہا کہ یہ وڈیوز اصلی نہیں ہیں۔ شاید ہی کوئی ایسا وقت گزرا ہو جب سیاست اس قدر آلودہ ہوئی ہو ۔ اینجہ کا ریکارڈ بھی بیرون ملک اکاؤنٹ کے ذریعے بھیجا گیا ۔ یہ بدصورت انداز اورفیتو تنطیم کے کام کو انجام دینے والے بھی تباہ ہو جائیں گے۔ اڑتا ہوا پرندہ بھی جانتا ہے کہ امریکہ اس ملک میں ہر 10 سال میں ایک بار بغاوت کرواتا ہے۔ اس الیکشن میں اینجہ پر حملہ ہوا ہے جو کہ حملہ باہر سے آیا، یہ واضح ہے کہ یہ کس نے تیار کیا تھا۔ مجرم فیتو تنطیم اور امریکہ ہے‘‘۔

’’ہم اس پورے عمل کے حوالے سے اپنے سائبر ڈیپارٹمنٹ میں ان حملوں کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہیں۔ اس کا بڑا حصہ غیر ملکی کھاتوں سے بنتا ہے۔ مجھے ترکیہ میں تمام لوگ ملتے ہیں۔ کیونکہ ہم نے دیکھا ہے  کہ ترکی میں جو کچھ ہو رہا ہے باہر  سے کیا جا رہاہے ۔ مجرم جو یہ جانتے ہیں وہ جان بوجھ کر اسے باہر سے ظاہر کرتے ہیں تاکہ مجرموں کا پتہ نہ چل سکے۔ کچھ جرائم شکایات سے متعلق بھی ہوتے ہیں۔ میں نے شکایت کی اور یہاں تک کہ تقریباً سبھی کو گرفتار کر لیا ہے۔ ہم تمام امیدواروں کے لیے حفاظتی اقدامات کر رہے ہیں ۔ ان ممالک میں بیرون ملک سے عمل سے متعلق نتائج حاصل کرنا ممکن نہیں ہے۔اس ضمن میں ایک امیدوار کا الیکشن لڑنا اور 3 دن پہلے دستبردار ہونا  ووٹر  پر گہرا اثر چھوڑتا ہے۔ اگلا فیصلہ وہ خود کرے گا‘‘۔

Read Previous

صدر ایردوان کی ترک یوتھ سمٹ میں شرکت

Read Next

ترکیہ میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے لئے ووٹنگ کا آغاز ہو گیا

Leave a Reply