صدر ایردوان کی استنبول میں سیاسی مصروفیات تیزی سے جاری ہیں۔
صدر اور جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ (آق) پارٹی کے چیئرمین رجب طیب ایردوان نے استنبول میں پارٹی کی سلطان غازی اور بہشیلیولر ریلیوں میں شہریوں سے خطاب کیا۔

گزشتہ 21 سالوں میں کیے گئے کاموں کے بارے میں بات کرتے ہوئے ، صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ یہ سب وہ سرمایہ کاریاں ہیں جو ہم نے طویل مدتی اور چیلنجنگ کوششوں کے بعد ترکیہ میں متعارف کرائی ہیں۔

اب ہم ایک ایسے مقام پر پہنچ گئے ہیں جہاں ہم اپنے بنیادی اہداف کو حاصل کرنے کے لیے ترکیہ کی صلاحیت کو استعمال کر سکتے ہیں۔ ترکیہ کی صدی اسی وژن کا نام ہے۔

صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ترکیہ کی پہلی ملکی سطح پر تیار کردہ اور قومی آٹوموبائل توگ ہمارے ملک کی اہم سرمایہ کاریوں میں سےایک ہے۔

انکا کہنا تھا کہ کیا آپ کو لگتا ہے کہ توگ صرف ایک آٹوموبائل ہے؟ توگ ہمارے ملک میں مستقبل کے اعلیٰ ٹیکنالوجی پر مبنی پروڈکشن ماڈل کا مظہر ہے۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ انہوں نے قدرتی گیس اور تیل کے وسائل دریافت کیے ہیں جن کا مقصد شہریوں کی خوشحالی میں اضافہ کرنا ہے، صدر ایردوان نے مزید کہا کہ ترکیہ کے مستقبل کی منصوبہ بندی اور تعمیر کے دوران وہ روزمرہ کی زندگی میں درپیش مسائل سے آگاہ ہیں۔

سلطان غازی میں ہونے والی تقریب کے بعد صدر ایردوان نے استنبول کے ضلع بہشیلیولر میں شہریوں سے خطاب کیا۔
گبر میں دریافت ہونے والے تیل کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ نئے ڈرلنگ کے کاموں اور کنوؤں کے ذریعے تیل کی مقدار میں مزید اضافہ کیا جائے گا، ہم نے اپنے ملک کے سب سے بڑے سولر پاور پلانٹ اور سب سے اونچے ڈیم کے ساتھ ہائیڈرو الیکٹرک پاور پلانٹ کا کام شروع کر دیا ہے۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ دفاعی صنعت کے منصوبے ترکیہ کی آمدنی کے اہم ذرائع میں سے ایک بننے والے ہیں ، صدر ایردوان نے کہا کہ ہم سڑکوں پر نظر آنے والی ہر توگ کو دیکھ کر بہت فخر محسوس کر رہے ہیں۔

