
صدر ایردوان نے سرکاری ملازمین کی کم از کم ماہا نہ اجرت 22 ہزار ترک لیرا کرنے کا اعلان کر دیا۔
صدرا یردوان نے دارالحکومت انقرہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے سرکاری ملازمین کی اجرت میں 22 ہزارترک لیرا کا اضافہ کر رہے ہیں تاکہ وہ اپنا میعار زندگی بہتر کر سکیں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ریٹائرمنٹ کی تنخواہ میں بھی اضافہ کرئے گا۔
قبل ازیں، منگل کے روز ایردوان نے عوامی ملازمین کی تنخواہوں میں 45 فیصد اضافے کا اعلان کیا تھا۔