
صدر ایردوان نے 70 ہزار عوامی کارکنوں کی اجرت میں 45فیصد اضافے کا اعلان کردیا۔
اضافے کے بعد سرکاری ملازمین کی کم از کم ماہانہ اجرت 15ہزار ترک لیرا ہو جائے گی۔
صدر ایردوان نے دارالحکومت انقرہ میں میٹنگ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس اجتماعی سودے بازی کے معاہدے کے فریم ورک کے اندر ہم اجرتوں میں 45 فیصد اضافہ کر رہے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ ترک سرکاری ملازمین کے لیے کم ازکم اجرت میں اضافے اور پنشن میں اضافے پر کام جاری رکھیں گے۔