
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ممتاز ترک ماہر اقتصادیات،ترکیہ کے سابق وزیر اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے سابق سربراہ کمال درویش کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے اور کہا کہ کمال درویش ایک انتہائی قابل انسان تھے۔ جنہوں نے اپنے کیریئر کو مساوات اور سماجی انصاف کے لیے جدوجہد کرنے اور غربت کے خاتمے کے لیے وقف کیا۔
انہوں نے گلوبل ساؤتھ کے پہلے UNDP ایڈمنسٹریٹر کے طور پر بحرانوں اور کمزوریوں پر قابو پانے اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی نظام کو مشترکہ اہداف کے گرد اکٹھا کرنے میں مختلف ممالک کی مدد کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 1977 میں ورلڈ بینک میں کیا اور 1996 میں مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے نائب صدر بنے۔
مارچ 2001 میں ترکیہ کے وزیر مملکت برائے معیشت کے عہدے پر فائز کیا گیا
2005 میں پارلیمنٹ سے استعفیٰ دینے کے بعد، انہوں نے 2009 تک اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (UNDP) کے صدر کی حیثیت سے خدمات بھی انجام دیں۔ کمال درویش کو منگل کے روز میری لینڈ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔