turky-urdu-logo

ہم زلزلہ متاثرہ علاقوں کی مکمل بحالی تک ترکیہ کے ساتھ ہیں، برطانوی  وزیر

10 ڈاؤننگ سٹریٹ میں وزیر اعظم آفس میں  ریسکیو ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔  برطانوی وزارت برائے ترقیاقی امور کے وزیر  اینڈریو مچل  سمیت دیگر حکومتی عہداروں اور برطانوی ریسکیو ٹیم نے شرکت کی۔ برطانوی وزیر نے حالیہ زلزلوں میں برطانوی سرچ اور ریسکیو ٹیم  کی ترک متاثرین کو زندہ ملبے سے نکالنے اور  بروقت طبی امداد پہنچانے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ فروری میں آنے والے ہولناک زلزلے نے ترکیہ میں شدید نقصان کیا ہے ۔ لاکھوں متاثرین بے گھر ہو گئے اور ہزاروں جانیں اس زلزلے کی نذر ہو گئی ۔ برطانوی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم پہلے بین الاقوامی عملے میں شامل تھی جو ترکیہ کی مدد کو فوراً پہنچی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ  زلزلہ  متاثرہ علاقوں کی مکمل بحالی تک ترکیہ کے ساتھ رہے گا

خیال رہے کہ  6 فروری کو آنے والے 7.7 اور 7.6 شدت کے زلزلے آنے سے 50 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔ زلزلے کے بعد ترکیہ کی جانب سے اپنے لیول 4 الرٹ کے حصے کے طور پر مدد کے لیے بین الاقوامی اپیل کرنے کے بعد 77 افراد پر مشتمل برطانوی ٹیم، جس میں ڈاکٹروں، فائر فائٹرز اور یو کے انٹرنیشنل سرچ اینڈ ریسکیو (ISAR) کے انجینئرز شامل تھے، فوراً  جنوبی ترکیہ کے سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ حطائے میں پہنچے تھے

Read Previous

ترکیہ دنیا پراپنی ایک اہم چھاپ چھوڑ رہا ہے،صدر ایردوان

Read Next

سابق ترک وزیر اقتصادیات کے انتقال پر انتونیو گوتریس کا اظہار تعزیت

Leave a Reply