
اتاترک ائیرپورٹ پر استنبول کے سب سے وسیع پارک کی تکمیل کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ۔ استبول کے اس وسیع پارک کو گرین کوریڈور کا نام دیا گیا ہے۔ پارک کا پہلا مرحلہ 5 لاکھ مربع میٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے جبکہ مکمل تعمیر و تکمیل کے بعد پارک 2 ملین مربع میٹر تک پھیل جائے گا ۔
باغ کی تعمیر کا آغاز گزشتہ برس 29 مئی کو منعقدہ شجرکاری کی تقریب کے ساتھ شروع کیا گیا تھا پہلے مرحلے کی تکمیل کے ساتھ، تقریباً 10,000 درخت اور تقریباً 42,000 پودے لگائے گئے ہیں جبکہ پارک آخری مرحلے تک 145,000 سے زیادہ درختوں پر مشتمل ہو گا جس میں 350 سال پرانے زیتون کے درختوں کے ساتھ دیگر قیمتی درخت شامل ہیں ۔
خیال رہے کہ وزارت ماحولیات، شجر کاری اور موسمیاتی تبدیلی نے استنبول میں 15 سے زائد پارک عوام کے لیے کھولے ہیں ۔ جبکہ ملک بھر میں 4 سو سے زائد پبلک گارڈن پراجیکٹس فراہم کیے جا چکے ہیں،ترک وزارت برائے ماحولیات و شجرکاری کا مقصد 2028 تک 200 ملین مربع میٹر گرین اسپیس تک پہنچنے کا ہے۔