27 اپریل سے شروع ترکیہ کے آئندہ صدارتی و پارلیمانی انتخابات کے لیے یورپی ممالک میں پولنگ کا عمل مکمل ہو گیا۔ یورپی ممالک میں ترک سفارت خانے میں قائم پولنگ اسٹیشن رات 9 بجے بند کر دئیے گئے ۔
پرتگال، رومانیہ، سربیا، سلوواکیہ، اسپین، سویڈن، سوئٹزرلینڈ، البانیہ، بیلاروس، بیلجیم، بوسنیا اور ہرزیگووینا، بلغاریہ، جمہوریہ چیک، ایسٹونیا، فن لینڈ، یونان، ہنگری، آئرلینڈ، اٹلی، کوسوو، لتھوانیا، مالٹا، مالڈووا، مونٹی نیگرو، شمالی مقدونیہ، نیدرلینڈز، ناروے، پولینڈ میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہو گیا۔
جبکہ چند یورپی ممالک آسٹریا، ڈنمارک، فرانس، جرمنی اور لکسمبرگ میں ووٹنگ کل ( منگل) رات 9 بجے تک جاری رہے گا۔
سپریم الیکشن بورڈ (YSK) کے مطابق گزشتہ روز تک یورپی ممالک میں مقیم 1.6 ملین ترک شہریوں نےنئے صدر اور پارلیمانی نمائندوں کے انتخاب کے لیے ووٹ کاسٹ کیا تھا ۔
ترکیہ میں ووٹنگ کا عمل اتوار 14 مئی کو شروع ہو گا۔ بیلٹ پیپر پر ووٹرز مندرجہ ذیل ترتیب میں چار صدارتی امیدواروں ،صدر رجب طیب ایردوان (دوبارہ انتخاب کے خواہاں)، محرم انجے، کمال کلچدار اولو، اور سنان اوغان میں سے انتخاب کریں گے۔اس کے علاوہ ترک پارلیمنٹ کی تمام 600 نشستوں کے لیے 24 سیاسی جماعتیں اور 151 آزاد امیدوار میدان میں ہیں
