فرانس میں پیر کے روز ترک انتخابات کا آغاز ہو گیا ۔ ترک کمیونٹی کی بڑی تعداد مارسیلے میں اپناووٹ کاسٹ کرنے پہنچی۔ سفارتی ذرائع کے مطابق ترک سفارتی مشن کی طرف سے قائم پولنگ سٹیشن کی جانب دہشت گرد تنظیم پی کے کے نے حملہ کیا جس سے ایک بچہ سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے جن کے بارے میں ابھی تک کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔سوشل میڈیا میں وائرل ویڈیو میں PKKکے حامیوں نے لاٹھیوں سے ترک شہریوں پر حملہ کیا، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے، جو ووٹ ڈالنے کے لیے اپنی باری کا انتظار کر رہے تھے۔سکیورٹی فورسز نے حملہ کو ختم کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا اور حملہ آوروں کو گرفتار کر لیا۔
ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز، پیرس میں ترک سفارت خانہ اور مارسیلی قونصلیٹ انتخابات کے موقع پر ترکوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات کر رہے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ فرانس میں ترکیہ کے سفیر علی اونانر نے بھی اس مقام کا دورہ کیا۔
خیال رہے کہ 73 ممالک میں ترک مقیم صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے لیے ووٹ ڈال رہے ہیں جو 14 مئی کو ترکیہ میں منعقد ہوں گے۔
تقریباً 3.41 ملین افراد بیرون ملک اپنا ووٹ ڈالیں گے، جن میں تقریباً 278,000 پہلی بار ووٹ دینے والے شامل ہیں۔
