turky-urdu-logo

فلسطینی سکالرز دورہ پاکستان پر لاہور پہنچ گئے

دو فلسطینی سکالرز خصوصی دورہ پاکستان پر لاہور پہنچ گئے۔ ترکیہ میں مقیم فلسطینی سکالر نواف ھایل تکروری اور ابراہیم احمد مھنا پاکستان کے دورے پر اہم ملاقاتیں کریں گے۔ لاہور پر میزبانوں کی جانب سے ان کا استقبال کیا گیا۔

دونوں سکالرز درس و تدریس سے وابستہ اور کئی کتابوں کے مصنف ہیں۔ نواف ھایل ترکیہ کے دارالحکومت استنبول جبکہ ابراہیم احمد کویت میں مقیم ہے۔ دونوں فلسطین کی آزادی کے لیے توانا آواز سمجھے جاتے ہیں۔

فلسطینی سکالرز کے دورہ لاہور کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا۔ سکالز آج پاکستانی میزبانوں کے ہمراہ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے مرکزی دفتر، سید مودودی میموریل ٹرسٹ، جامعہ عروۃ الوثقی اور الخدمت فاؤنڈیشن کے دفتر کا دورہ کریں گے۔

4 مئی کے شیڈول کے مطابق فلسطینی سکالرز مرکز تنظیم اسلامی پاکستان کا دورہ، معارف اسلامی، اور مرکزی ذمہ داران جماعت اسلامی سے بھی ملاقات کریں گے۔

Read Previous

استنبول سیکیورٹی فورم: ترک وزیر خارجہ  کی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت

Read Next

ترکیہ توانائی کے شعبے میں کسی کا محتاج نہیں،صدر ایردوان

Leave a Reply