
لبنان میں رہنے والے ترک شہریوں نے ترکیہ کے آئندہ صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے لیے ووٹ ڈالنا شروع کر دیا ہے۔
تقریباً 8 ہزار 3 سو 36 ترک جو ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں لبنان میں 7 مئی تک انتخابات میں حصہ لے سکتے ہیں۔
لبنان میں ترک شہریوں کے لیے یہ عمل 7 مئی تک صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک جاری رہے گا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے، لبنان میں ترکیہ کے سفیر علی باریس الوسوئے کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی تمام تیاریاں کر لی ہیں تاکہ ہمارے شہری ووٹ ڈال سکیں۔
ترکیہ میں اننتخابات کا آغاز 14 مئی کو ہوگا۔
ووٹرز چار صدارتی امیدواروں میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں گے۔
صدر رجب طیب ایردوان، محرم انسی، کمال کلیک دار اوگلو، اور سینان اوگان میں سے کوئی ایک 14 مئی کو ترکیہ کا صدر منتخب ہونگے۔
دریں اثنا، 24 سیاسی جماعتیں اور 151 آزاد امیدوار ترک پارلیمان کی 600 نشستوں کے لیے میدان میں ہیں۔
تقریباً 3.41 ملین لوگ بیرون ملک ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں، جن میں تقریباً 278,000 پہلی بار ووٹ دینے والے شامل ہیں۔