turky-urdu-logo

صدر ایردوان نے جدید جنگی طیارے قاآن کا افتتاح کر دیا

صدر ایردوان نے ترکیہ کے قومی جنگی طیارے کے نام کا اعلان کر دیا۔

طیارے کا نام قاآن رکھا گیا ہے جو ٹی ایف ایکس کے نام سے جانا جاتا تھا۔

ترک ایرو اسپیس انڈسٹری کی جانب سے دارالحکومت انقرہ میں منعقدہ تقریب جسکا عنوان "مستقبل کی صدی” رکھا گیا تھا، صدر ایردوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ اب ہر میدان میں اپنا لوہا منوا چکا ہے،وہ چاہے زمین ہو ،سمندر ہو یا آسمان ہر جگہ ترکیہ کا نام روشن ہے۔

صدر نے کہا کہ طیارے کا نام ترکیہ کی نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی (MHP) کے رہنما دیولت باہسیلی نے دیا تھا۔

انکا کہنا تھا کہ قاآن ترک فوج کے پرانے ایف 16 بیڑے کو تبدیل کرئے گا۔

صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے بہت فخر محسوس ہو رہا ہے کہ ترکیہ اس طرح کی ٹیکنالوجی رکھنے والے پانچ ممالک میں سے ایک بن چکا ہے۔

21 میٹر کا ہوائی جہاز اپنے جڑواں انجنوں کی بدولت 1.8 ماچ کی زیادہ سے زیادہ رفتار تک پہنچنے کے قابل ہے۔

قاآن طیارہ کئی خصوصیات کا مالک ہے جیسے خطرے سے آگاہ کرنا اور جنگی نقصان کا پتہ لگانا وغیرہ۔

 

Read Previous

اسلاموفوبیا کا تدارک ہماری اولین ذمہ داری ، طلبہ تنظیموں کے عالمی اجلاس کا اعلامیہ

Read Next

وزیر اعظم پاکستان کی ٹی ایف-ایکس حرجیٹ اتک 2 ہیلی کاپٹرکی لانچنگ پر ترک صدر کو مبارک باد

Leave a Reply