
صدر رجب طیب ایردوان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بیرون ملک مقیم شہریوں کے لیے ایک پوسٹ شیئر کی۔
پوسٹ میں انکا کہنا تھا کہ ہم سے قبل کے حکمرانوں نے آپ کو برسوں نظر انداز کیا، آپ کو صرف اس وقت یاد کیا جب انہیں غیر ملکی کرنسی کی ضرورت تھی۔ ہم آپ کی ہر مشکل گھڑی میں آپ کے ساتھ تھے، ہم نے آپ کے بہت سے مسائل حل کیے اور آپ کے حقوق کے لیے آواز اٹھائی۔
بیرون ملک تربیت یافتہ قابل ترک شہریوں کو ترکیہ میں ملازمت کے مواقع فراہم کرنے کا ذکر کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ آپ کے مطالبات پورے ہوں۔ ہم ریٹائر ہونے والوں کو غیر ملکی قرضوں کے ذریعے کل وقتی بیرون ملک کام کرنے کا حق دیں گے۔ ہم ترکیہ میں موبائل فونز کے غیر رجسٹرڈ استعمال کی مدت کو بڑھا کر 180 دن کر دیں گے۔ آپ جو گاڑیاں ترکیہ لاتے ہیں ان کے دوبارہ داخلے کے لیے، ہم ملک سے باہر رہنے کی شرط کو کم کر کے 30 دن کر دیں گے۔ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ترکیہ میں فوجی خدمات کو دو طرفہ معاہدوں کے فریم ورک کے اندر تسلیم کیا جائے۔ ہم ہر سال بیرون ملک مقیم 10 ہزار نوجوانوں کو اپنے ملک میں روز گار فراہم کریں گے۔