turky-urdu-logo

حجاج کی رہائشی عمارتوں کے پرمٹ کے لئے درخواستیں مئی کے آخرتک جمع کرائی جاسکتی ہیں

مکہ مکرمہ میں حجاج کی رہائشی امور کی نگران کمیٹی کے ذمہ دار کا کہنا ہے کہ عمارتوں اورمکانوں کے پرمٹ جاری کرانے کے لیے درخواستیں رواں ماہ کے آخرتک جمع کرائی جاسکتی ہیں۔

حجاج کے رہائشی امور کی نگران کمیٹی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ عمارتیں مقررہ معیار کی ہونا ضروری ہیں جن کی تصدیق مکہ بلدیہ اورشہری دفاع کے منظورشدہ کنسلٹنگ انجینئرنگ فرمز سے کرائی جائے۔

رہائشی امورکی کمیٹی کا مزید کہنا ہے کہ حجاج کی رہائش کےلیے جوعمارتیں فراہم کی جائیں گی ان کے لیے بنیادی شرائط متعلقہ کمیٹی کی جانب سے جاری کی جا چکی ہیں جن میں حفاظتی امورکومقدم رکھا گیا ہے۔

متعلقہ منظورشدہ انجینئرنگ فرمز کے نمائندے عمارتوں کا جائزہ لینے کے بعد فراہم کی گئی سہولتوں اورمعیار کا معائنہ کرنے کے بعد اپنی رپورٹ پیش کریں گے جن کی بنیاد پرعمارتوں کے پرمٹ جاری کیے جائیں گے۔

واضح رہے ’اسکان حجاج کمیٹی‘ کی جانب سے حجاج کے لیے عمارتوں میں فراہم کی جانے والی سہولتوں کے معیار میں تبدیلیاں کی گئی ہیں اسی حوالے سے پرمٹ کے اجرا کے لیے درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔

Read Previous

الیکشن 2023: ہم ترکیہ کو واپس پارلیمانی نظام کی طرف لے جائیں گے، کمال کلچداراولو

Read Next

صدر ایردوان کی نیو زیگانا ٹنل کی افتتاحی تقریب میں شرکت

Leave a Reply